اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے صرف 10 فیصد صلاحیتوں کو استعمال کیا
ہے، اور یہ تنظیم ہمیں اب بھی بہت زیادہ تکلیف پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے تصدیق کی ہے
کہ حزب اللہ اب بھی اسرائیل کو بہت زیادہ نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کے
باوجود کہ متعدد صہیونی حزب اللہ کی 50 فیصد میزائل صلاحیت کو تباہ کرنے کا دعویٰ
کر رہے ہیں تاہم اخبار کے عسکری نمائندے یوسی یہوشوا نے کہا کہ حزب اللہ 2006ء میں
"حیفا سے آگے" تک حملے کرنے کی دھمکی دے رہی تھی اور اب وہ تل ابیب سے
آگے بھی میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔"